آئی پی ایل ، کنگز الیون پنجاب کا گجرات لائنز کو جیت کے لیے 162رنز کا ہدف

muhammad ali محمد علی پیر 11 اپریل 2016 21:14

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اپریل 2016ئ) انڈین پریمیئر لیگ کے 9ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے گجرات لائنز کو جیت کے لیے 162رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب کرکٹ سٹیڈیم ،موہالی میں کھیلے جارہے میچ میں پنجاب کے اوپنرز مرلی وجے ا ور منن وہرا نے ٹیم کو 8.2اوور ز میں 78رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد وہرا 38رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ، مرلی وجے بھی 42رنز بنا کر پوویلین چلتے بنے جب کہ ان کے بعد آنے والے ڈیوڈ ملر 15اور گلین میکسویل 2رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ۔

ساہا اور سٹونز نے پانچویں وکٹ کے لیے 55رنز جوڑے جس کے بعد ساہا بھی 20رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔سٹونز بھی 33رنز بنا پوویلین چلتے بنے اور یوں کنگز الیون پنجاب نے اپنے مقرر ہ بیس اوورز میں 161رنز سکور کیے ۔ گجرات لائنز کی جانب سے ڈوین براوو 4جبکہ جدیجہ 2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ۔

متعلقہ عنوان :