تحریک انصاف نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کردیا
پارٹی کی پوری توجہ پاناما لیکس کے معاملے پرچاہتا ہوں عمران خان پاناما لیکس کے معاملے پر موثر اپوزیشن کیلئے مذہبی و سیاستی جماعتوں کو بھی ساتھ ملایا جائے اجلاس میں رہنماؤں کا مشورہ پاناما لیکس کے بعد قوم کا قبلہ درست کرنے کا سنہری موقع ہے آپس کے اختلافات سے گریز کریں عمران خان کی ہدایت جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کا انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان
پیر 11 اپریل 2016 20:35
(جاری ہے)
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں دھڑے بندی شدت اختیار کرجانے کے بعد جہانگیر ترین اور علیم خان نے انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کچھ دھڑے بندی ہوگئی ہے اسی لئے دھڑے بندی کے خاتمے کے لئے انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن سے لاتعلقی کا قدم اٹھایا جب کہ اپنے فیصلے سے چیئرمین عمران خان کو آگاہ کردیا ہے اور یہ فیصلہ پارٹی کے وسیع تر مفاد میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تقسیم ہوتے نہیں دیکھ سکتا،ایک کارکن کی طرح پارٹی کی خدمت اور اتحاد کے لئے کوشاں رہوں گا ضروری ہے کہ تحریک انصاف میں دراڑیں روکی جائیں، پارٹی میں کبھی کوئی عہدہ مانگا اور نہ مانگوں گا، کشتیاں جلا کر عمران خان کے قافلے میں شامل ہوا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماء عبدالعلیم خان نے انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کے نظریے کو پسند کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ پارٹی کے کسی عہدے کے طلب گار نہیں، ان کا مقصد صرف اور صرف ملک کو مسلم لیگ (ن) کی کرپشن سے آزاد کرانا ہے وہ پارٹی میں کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے اور اپنی جماعت کو متحد رکھنے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.