سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور(سجال) کی جانب سے ڈی جی پنجاب عثمان انور کے اعزاز میں ظہرانہ

پیر 11 اپریل 2016 20:35

لاہور ( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور(سجال)نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، سجال کے چیئرمین سینئر صحافی زاہد مقصود اور صدر سجال عقیل احمد اور سیکرٹری چودھری اشرف نے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کو خوش آمدید کہا اور سپورٹس کے فروغ کیلئے ان کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے گراؤنڈز کو بحال کرنے کا سہرا ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کے سر ہے، ا ن کی دن رات کی کاوشوں سے آج کھیلوں کے گراؤنڈز بحال ہوگئے ہیں، ان کی کوششیں سے نوجوان کھلاڑیوں کی بہت بڑی کھیپ پیدا ہوئی ہے جو کہ عالمی ٹائیٹل جیت کر ملک کا نام روشن کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کھیلوں کے محفوظ ترین مقام بن گیا ہے اور بین الاقوامی ٹیمیں اب پاکستان آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

سجال عہدیداروں نے سپورٹس جرنلسٹس کو فرائض کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے پرڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :