مسٹر وجونیئر مسٹر خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور کے امین الله نے مسٹر خیبرپختونخوا کا ٹائٹل اپنے نام کرلی کشور علی نے مدر کلاسک، اخلاق خان جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا ،روح الله نے مسٹر پشاور کاٹائٹل حاصل کیا

پیر 11 اپریل 2016 20:30

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) مسٹر وجونیئر مسٹر خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، پشاور کے امین الله نے مسٹر خیبرپختونخوا چارسدہ کے اخلاق خان نے جونیئر خیبر پختونخوا ، روح الله مسٹر پشاور، شان جونیئر مسٹر پشاور جبکہ مدر کلاسک ٹائٹل کشور علی نے اپنے نام کیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ پشاورعاصم خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ نائب ناظم قاسم علی شاہ ، سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہدایت الله، تاج محمد ، زین خان ،سینئر سپورٹس جرنلسٹس اعجاز احمد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں تمام صوبے سے تن سازوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں 55kg جونیئر ویٹ میں اسد نے پہلی ، نسیم نے دوسری ، کاشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 60 کلوگرام جونیئر میں بابر جمیل نے پہلی ، شہریار شاہ نے دوسری اور حبیب خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

65 کلوگرام جونیئر ویٹ میں عدنان خان نے پہلی ، ذاکر خان نے دوسری اور انعام نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 70 کلوگرام ویٹ میں روح الله نے گولڈ ، محمد اجمل نے سلور اور جمیل احمد نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا ۔ 75 کلوگرام میں شان مسعود نے پہلی انعام الله نے دوسری اور نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 80 کلوگرام ویٹ میں اخلاق احمد نے گولڈ ، جمشید نے سلور اور اسد نے براؤنز میڈلز اپنے نام کیا ۔

ان مقابلوں میں مدرکلاسک ٹائٹل سابق مسٹر پاکستان کشور علی نے حاصل کیا جسکو ایک لاکھ روپے کیش انعام بھی دیئے گئے ، پشاور کے امین الله نے مسٹر خیبرپختونخوا چارسدہ کے اخلاق خان نے جونیئر خیبر پختونخوا ، روح الله مسٹر پشاور، شان جونیئر مسٹر پشاور کاٹائٹل جیتا تمام ٹائٹلز ہولڈرز کو ٹائٹل کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی دیئے گئے ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ پشاور عاصم خان نے کہا کہ صوبے میں دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ باڈی بلڈنگ کھیل کا بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے صوبائی ایسوسی ایشن کو اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائے ۔

متعلقہ عنوان :