پنجا ب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتما م اسلامک بینکنگ پر سیمینار

پیر 11 اپریل 2016 20:13

لاہور ( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام میزان بینک کے اشتراک سے اسلامک بینکنگ سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، سینئر ایگزیکٹیو میزان بینک شایان بیگ ، فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں شایان بیگ نے اسلامک بینکنگ کے ڈھانچے اور طریقے کار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاملک میں اسلامک بینکنگ سسٹم کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اسلامک بینکنگ کا شعبہ قائم کیا جا چکا ہے جو شریعی تقاضوں اور کسٹمرز کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے گا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر نے میزان بینک کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے مستقبل میں کالج میں اسلامک بینکنگ میں ایم بی اے کے مضمون کو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :