اچھی کارکردگی پرانچارج اینٹی ون ویلنگ اسکواڈسمیت 17وارڈنز کیلئے نقد انعامات،سرٹیفکیٹس

پیر 11 اپریل 2016 19:23

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے اور انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا ئے گی ۔انہوں نے ون ویلنگ کے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران ابتک 1568ویلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے، اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر انچارج اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ انسپکٹر اقبال حمید سمیت 17پٹرولنگ آفیسرز اور وارڈنز کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں شہر کی اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے پر انچارج اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ کو 2ہزار جبکہ 16ٹریفک وارڈنز کوپانچ پانچ سو روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ محنت ،لگن اور دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے وارڈنز اور اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر اداکریں تاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی بھی ان سے راضی ہوں ۔ٹریفک وارڈنز اپنے فرائض میں بھی ذیادہ دلچسپی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ محنت سے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا