عوامی رکشہ یونین کاایل پی جی کی قیمتوں کیخلاف بھرپوراحتجاج

پیر 11 اپریل 2016 19:04

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) عوامی رکشہ یونین نیلاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانے اضافہ کیخلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے رکشے کھڑے کرکے سڑک بلاک کردی جس سیٹریفک روانگی بھی شدید متاثر رہی۔ عوامی رکشہ یونین پاکستان نے ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے کی قیادت صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کی جبکہ درجنوں دیگررکشہ یونینز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین نے رکشے کھڑے کرکے سڑک بلاک کردی اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔عوامی رکشہ یونین نے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی واضح کمی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :