فیصل آباد ،نوسر بازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر مسافر کو لوٹ لیا

پیر 11 اپریل 2016 19:02

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) نوسر بازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر مسافر کو لوٹ لیا ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ جنرل بس اسٹینڈ میں نامعلوم نوسربازوں نے پچاس سالہ مسافر کو نشہ آور چیز کھلا کر نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا ‘ریسکیو 1122نے متاثرہ مسافر کو فوری طبی امداد کے بعدسول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اسے ہوش میں لانے کی کوشش کررہے ہیں ‘شہریوں نے نوسر بازی کے بڑھتے ہوئی واقعات پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :