دوسراآمان اللہ خان میموریل خیبر پختونخواریکنگ ٹینس چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی
پیر 11 اپریل 2016 17:57
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ خان نے کہاکہ خیبر پختونخواکی سرزمین ہر لحاظ سے زرخیزخطہ ہے جہاں پر دوسری کھیلوں کی طرح ٹینس کے بھی کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جن میں آگے بڑھنے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود ہیں ۔
انہوں نے زمید ظاہر کی کہ جس طرح ہمارے مرد کھلاڑیوں نے ٹینس کی دنیامیں ایک نام پیدا کیا ہے انشاء اللہ اسی طرح ہماری خواتین کھلاڑی بھی آگے آکر اپنا اور صوبے کانام روشن کرسکیں گی۔ڈاکٹرحفیظ اللہ خان نے کہاکہ سابق ڈی آئی جی آمان اللہ خان جو ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ بھی رہ چکے تھے نے صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے قابل قدر خدمات انجام دیئے تھے اور انہی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انہی کے نام پر مسلسل تیسری مرتبہ ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد کیاجارہاہے جس سے نہ صرف آمان اللہ خان کا نام زندہ رکھاہواہے بلکہ کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیاہے۔اس موقع پر خیبر پختونخواٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیازخان خلیل نے کہاکہ اس چمپئن شپ کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اس ایونٹ میں کھلاڑی اپنی شرکت کواعزازسمجھ رہے ہیں۔یہ خوشی کی بات ہے کہ اس چمپئن شپ میں90کے قریب مرد خواتین سمیت ویٹرن کھلاڑی بھی بھر پور شرکت کرہے ہیں ۔چمپئن شپ کا فائنل میچ 15اپریل کو کھیلا جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.