مارک مارکوئیزنے مسلسل چوتھے سال امریکہ زگراں پری جیت لی

اسپینش رائیڈرنے43 منٹ 57 سیکنڈزمیں فنشنگ لائن عبورکی،ورلڈ چیمپیئن جارج لورینزو دوسرے نمبرپررہے

پیر 11 اپریل 2016 17:56

آسٹن(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) اسپینش رائیڈرمارک مارکوئیزنے مسلسل چوتھے سال امریکازگراں پری جیت لی، سات مرتبہ کے عالمی چیمپیئن ویلن ٹینوروسی حادثے کا شکارہوگئے۔امریکی شہرآسٹن کے امریکازسرکٹ پرہونے والی گراں پری میں ہونڈا کے اسپینش رائیڈرمارک مارکوئیزنے مسلسل چوتھے سال ریس کا آغازپول پوزیشن سے کیا۔

(جاری ہے)

پہلے لیپ میں مارکوئیزاورجارج لورینزوکے دوران کشمکش ہوئی لیکن اس کے بعد مارکوئیزآگے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اورپھرپیچھے مڑکرنہیں دیکھا، اسپینش رائیڈرنے تینتالیس منٹ ستاون سیکنڈزمیں فنشنگ لائن عبورکی۔

ورلڈ چیمپیئن یاماہا کے جارج لورینزوچھ سیکنڈزکے فرق سے دوسرے اوراٹلی کے آندرے لینون تیسرے نمبرپررہے۔ اٹلی کے ویلنٹینوروسی تیسرے ہی لیپ میں حادثے کا شکارہوگئے،مارکوئیزنے رواں سیزن میں مسلسل دوسری اورکیرئیرکی چھبیسویں کامیابی حاصل کی، وہ چھیاسٹھ پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ کولیڈ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :