آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16منفر د ریکارڈ قائم ہوئے
پیر 11 اپریل 2016 17:55
(جاری ہے)
سب سے زیادہ 98 رنز کی شراکت افغانستان کے کھلاڑی سمیع اللہ شنواری اور محمد نبی کے درمیان زمبابوے کے خلاف ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف افغانستان کے شہزاد محمدی کی 44 رنز کی اننگز میں 42 رنز محض باوٴنڈریوں سے حاصل کیے گئے تھے جس میں تین چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
موہالی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بلے باز عمر اکمل نے 24 رنز سکور کیے اور وہ اس اننگز میں کوئی بھی باوٴنڈری نہیں لگا پائے۔ پورے ٹورنامنٹ میں افغانستان کے حمزہ ہوتک سب سے کفایتی گیند باز رہے جنھوں نے اپنے پورے چار اوور کروا کر صرف نو رن دیے۔ وہ بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف۔ پورے مقابلے میں 11ویں نمبر کے بلے بازوں نے صرف 16 رن سکور کیے۔ اس میں بھی آٹھ رن تو زمباوے کے کھلاڑی ٹینڈائی چاترا نے افغانستان کے خلاف میچ میں بنائے جو ناگپور میں کھیلا گیا تھا۔ مچل مک کلینیگن، بین سٹوکس اور راشد خان ایسے کھلاڑی رہے جنھوں نے اننگز کی ایک ہی بال کھیلی اور چھ رن سکور کیے، یعنی انھیں ایک بال کھیلنے کو ملی جس پر انھوں نے چھکا لگایا۔ اس میں بھی سب سے لمبا چھکا مچل مک کلینیگن کا تھا جو مستفیض الرحمن کی ہیٹ ٹرک بال پر لگا۔پاکستانی کھلاڑی خالد لطیف نے موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف 46 رنز بنانے سیقبل ٹی 20 کی اپنی پہلی آٹھ اننگز میں صرف 37 رنز سکور کیے تھے۔ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں دس بلے باز بولڈ ہوئے جو اس سے پہلے کسی بھی ٹی 20 میچ میں نہیں ہوا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں معین علی دو گیندوں پر سات رن بنا کر کے آوٴٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ میں انڈیا نے دو وکٹوں پر 192 رن بنائے تھے، اور اس میں یکے بعد دیگرے تین نصف سنچریوں کی شراکت داریاں قائم ہوئیں۔ انڈیا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے 19 مختلف اووروں میں باوٴنڈریاں لگا کر کسی بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ میچ جیتنے کے لیے آخری اوور میں اس سے پہلے 23 رن بنانے کا ریکارڈ آ سٹریلیا کا تھا جب 2010 میں اس نے پاکستان کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے بریتھویٹ نے فائنل میں چار لگاتار چھکے لگا کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ سری لنکا کے بولر جیفری وینڈرسے نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کیں۔ انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بنگلور میں کھیلے جانے والے میچ میں 19 گیندیں ایسی ڈالیں جس پر کو ئی رن نہیں بنے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.