سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی میڈیا سے گفتگو

پیر 11 اپریل 2016 17:54

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء)سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے ہرگز درخواست نہیں دوں گا، ٹام موڈی اور ڈین جونز کی خوشامد کی جارہی ہے، یواے ای میں بہت عزت ملی ،ان سے ہی وابستہ رہیں گے، رمیز راجہ ، ٹام موڈی اور وسیم اکرم ، ڈین جونز کے لئے لابنگ کررہے ہیں، ڈیو واٹمور کا معاہدہ ختم ہونے پر پی سی بی کا کہناتھاکہ کھلاڑیوں کو انگلش سمجھ میں نہیں آتی۔

اب ان کرکٹرز کو کونسے کورسز کرادیئے گئے ہیں کہ انہیں غیرملکی کوچ کی زبان سمجھنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جب پی سی بی ٹام موڈی اور ڈین جونز کی خوشامد کررہے ہیں۔ وہ ہیڈ کوچ کے لئے ہرگز اپلائی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ ، ٹام موڈی اور وسیم اکرم ، ڈین جونز کے لئے لابنگ کررہے ہیں جبکہ دونوں سابق آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان ٹیم کی کوچنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ڈیو واٹمور کا معاہدہ ختم ہونے پر پی سی بی کا کہناتھاکہ کھلاڑیوں کو انگلش سمجھ میں نہیں آتی۔ اب ان کرکٹرز کو کونسے کورسز کرادیئے گئے ہیں کہ انہیں غیرملکی کوچ کی زبان سمجھنے لگے ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ امارات کرکٹ بورڈ انہیں بہت عزت دیتا ہے۔اس لئے وہ ان سے وابستگی برقرار رکھیں گے۔عاقب جاوید کی کوچنگ میں پاکستان نے دوہزارچار کا انڈرنائنٹین ورلڈکپ جیتاتھا۔ دوہزاربارہ میں وہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کو عہدہ چھوڑ کر یو اے ای کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے تھے۔امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ ایسٹ نے کہاکہ عاقب جاوید نے یواے ای ٹیم کے ساتھ بہت اچھا کام کیا۔کھلاڑی بھی ان سے خوش ہیں۔ہم ان کے فیصلے سے بہت خوش ہیں۔