حکومت نے تھانوں میں بند گاڑیوں اورسامان کو نیلام کرنے کی ہدایت کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 اپریل 2016 17:54

سرگودھا ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11اپریل۔2016ء): حکومت نے ملک بھر کے تھانوں میں ایک سال سے بند گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں سمیت دیگر سامان کو نیلام کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف تھانوں میں اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں‘ موٹر سائیکل اور دیگر سامان عرصہ دراز سے پڑا ہے جن کے مالکان یہ سامان لینے کیلئے تاحال نہیں پہنچے جس پر حکومت نے اس سامان کو نیلام کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں اس سامان کا اشتہار اخبار کیا جائیگا کہ مالکان اپنی اشیاء وصول کرلیں بعد ازاں انہیں نیلام کردیا جائیگا۔