Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 اپریل 2016 17:06

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دئے

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خاننے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینئیر رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پانامہ لیکس اور پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر جلسے سمیت انٹرا پارٹی الیکشن پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پارٹی کے سینئیر رہنماؤں کی تجویز اور ان کی مشاورت کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہا کیاط عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم تمام تر توجہ پانامہ لیکس کے معاملے پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا۔

عمران خان نے کہا کہ پارٹی الیکشن بہت عزیز ہیں مگر وقت کا تقاضا کچھ اور ہے۔ مؤثر اپوزیشن کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور قوم کا قبلہ درست کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اختلافات سے گریز کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات