پی آئی اے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ واپس لیا جائے ‘ پیپلزپارٹی کا پارلیمانی اجلاس میں بل کی حمایت کا فیصلہ

پیر 11 اپریل 2016 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پیپلزپارٹی پی آئی اے کو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل کی حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ واپس لیا جائے اور ملازمین کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی جائے۔

(جاری ہے)

مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی پی آئی اے کو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل کی حمایت کرے گی۔

پیپلزپارٹی رہنماوٴں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بورڈ کے پاس رہے گا ‘ پی آئی اے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ واپس لیا جائے اور ملازمین کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :