پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ‘ زلزلہ کے دور ان مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

پیر 11 اپریل 2016 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اتوار کو زلزلے دور ان مختلف حادثات میں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پیر کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ نعت رسول مقبول کے بعد رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے کہا کہ گزشتہ روز کے ہولناک زلزلہ سے ان کے حلقہ سمیت دیگر علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ سپیکر کے کہنے پر شیر اکبر خان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی ۔

متعلقہ عنوان :