مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پیر 11 اپریل 2016 15:19

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

مونٹی کارلو ۔ 11 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مناکو میں شروع ہوگیا۔ عالمی نمبر ایک سرب ٹینس سٹار مسلسل تیسری بار ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ ٹاپ آٹھ سیڈڈ پلیئرز کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے۔

(جاری ہے)

نویک جوکووچ کو ٹاپ سیڈڈ رکھا گیا ہے، راجر فیڈرر سیکنڈ سیڈڈ، برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے تھرڈ سیڈڈ، سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورنکا فورتھ سیڈڈ جبکہ 2005 سے 2012 تک لگاتار آٹھ بار چیمپئن رہنے والے رافیل نڈال اس بار ففتھ سیڈڈ مقرر ہوئے ہیں۔ ٹامس برڈیچ 6 ، ڈیوڈ فیرر 7 اور جو ولفریڈ سونگا 8 سیڈنگ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔