دوسری آمان اللہ خان میموریل خیبر پختونخواریکنگ ٹینس چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

پیر 11 اپریل 2016 14:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء)تیسری آمان اللہ خان میموریل خیبر پختونخوارینکنگ ٹینس چمپئن شپ کا آغاز ہوگیاہے ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ خان تھے جنہوں نے باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیوذکاء اللہ گنڈاپور،ڈاکٹر فرحت اللہ عباس ،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے صدر جہانزیب صدیق اور صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی موجود تھے ۔

فارمیوپرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سٹیڈیم پشاور کے ٹینس کورٹس پر شروع ہونیوالی اس چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکے مرد خواتین کھلاڑیوں سمیت ویٹرن کٹئگریزکے میچز کھیلے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ خان نے کہاکہ خیبر پختونخواکی سرزمین ہر لحاظ سے زرخیزخطہ ہے جہاں پر دوسری کھیلوں کی طرح ٹینس کے بھی کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جن میں آگے بڑھنے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود ہیں ۔

انہوں نے زمید ظاہر کی کہ جس طرح ہمارے مرد کھلاڑیوں نے ٹینس کی دنیامیں ایک نام پیدا کیا ہے انشاء اللہ اسی طرح ہماری خواتین کھلاڑی بھی آگے آکر اپنا اور صوبے کانام روشن کرسکیں گی۔ڈاکٹرحفیظ اللہ خان نے کہاکہ سابق ڈی آئی جی آمان اللہ خان جو ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ بھی رہ چکے تھے نے صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے قابل قدر خدمات انجام دیئے تھے اور انہی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انہی کے نام پر مسلسل تیسری مرتبہ ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد کیاجارہاہے جس سے نہ صرف آمان اللہ خان کا نام زندہ رکھاہواہے بلکہ کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیاہے۔

اس موقع پر خیبر پختونخواٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیازخان خلیل نے کہاکہ اس چمپئن شپ کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اس ایونٹ میں کھلاڑی اپنی شرکت کواعزازسمجھ رہے ہیں۔یہ خوشی کی بات ہے کہ اس چمپئن شپ میں90کے قریب مرد خواتین سمیت ویٹرن کھلاڑی بھی بھر پور شرکت کرہے ہیں ۔چمپئن شپ کا فائنل میچ 15اپریل کو کھیلا جائیگا۔