اذلان شاہ ہاکی : قومی ٹیم منگل کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی
پیر 11 اپریل 2016 14:24
ایپوہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کلمنگل کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراوٴ ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے ٹین میچوں میں تین اور بھارت نے اتنے ہی میچز میں چھ پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ایپو ملائیشیا میں جاری پچیس ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آجتین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ گرین شرٹس ٹیم نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دی لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہارگیا۔قومی ٹیم نے تین میچوں میں تین پوائنٹس حاصل کئے۔ پاکستانی فارورڈ ارسلان قادر چارگول کرچکے ہیں۔ بھارت پر فتح کی صورت میں پاکستان ٹاپ فور میں جگہ بناسکتاہے۔(جاری ہے)
کیونکہ اس کے اگلے میچز جاپان اور ملائیشیا کی نسبتاً کمزور ٹیموں سے ہیں۔
بھارت نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کو شکست دی۔ جبکہ آسٹریلیا نے اسے بڑے مارجن سے ہرایا۔ بھارت نے تین میچوں میں چھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تین میچوں میں نو پوائنٹس لیکر ٹاپ پر ہے۔ نیوزی لینڈنے چار میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔ بھارت نے تین میچوں میں چھ پوائنٹس لئے ہیں۔ملائیشیا کے تین اور کینیڈا کے چار میچز میں چار پوائنٹس ہیں۔جاپان نے چار میچوں میں کوئی پوائنٹ نہیں لیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.