مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفاد ات کا تحفظ کیا ،محمد اشرف دیوانہ
پیر 11 اپریل 2016 14:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفاد ات کا تحفظ کیا ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔ کسانو ں کی بہتری ،فلاح وبہبود،ان کے مفادات کا تحفظ اورزراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس مقصد کیلئے یہ پیکیج ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جس میں چھوٹے کسان کے مفادات کو مقدم رکھا گیا ہے۔
زرعی شعبہ معیشت کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ زراعت ترقی کرے گی تو پاکستان آگے بڑھے گا اوراسی مقصد کے پیش نظر وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے زراعت کی ترقی اورکاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ایک جامع اورتاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات اورحقوق کا تحفظ کیا ہے اورکاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں.مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ۔پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہونے کی وجہ ان کی اپنی بے وقت کی سیاست ہے ۔پوری قوم ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عمران خان دھرنے دے رہے ہیں ۔عمران خان نے جتنا وقت ور پیسہ دھرنوں پر خرچ کیا اپنی جماعت پر خرچ کرتے تو ان کی جماعت کی کار کردگی بہتر ہوجاتی مگر عمران خان کوکون سمجھائے ۔وہ سارے فیصلے خود کرتے ہیں۔انہیں کسی سے مشورہ کرنے کی عادت نہیں ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف بحرانوں میں پھنسی ہوئی ہے اور عوام اس جماعت سے دو رہورہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.