ضلعی حکومت ، راوی پل سے صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والو ں کو ہٹانے میں ناکام

پیر 11 اپریل 2016 14:17

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء) ضلعی حکومت پابندی کے باوجود دریائے راوی پل سے صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والو ں کو ہٹانے میں ناکام ہوگئی ہے اس کاروبارمیں جہاں مرد اور خواتین شامل ہیں وہاں بچوں کی بڑی تعداد سکولوں میں جانے کی بجائے اس کاروبار میں ملوث ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ افراد نہ صرف صدقہ کاگوشت فروخت کرکے دریائے راوی کے پانی کو آلودہ کرنے میں مصروف ہیں بلکہ یہ افراد روئی کو سرخ رنگ لگاکر گوشت ظاہر کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور ضلعی حکومت لاہورکا عملہ تہہ بازاری ان لوگوں سے ماہانہ رشوت وصول کررہا ہے اس سلسلے میں راوی ٹاؤن سے رابطہ کیا گیا تو آن لائن کو بتایا گیا کہ راوی کو آلودہ ہونے سے روکنے کی ذمہ داری محکمہ ماحولیات کی ہے اگر وہ کام نہیں کرتے تو اس میں راوی ٹاؤن کا کیا قصور ہے۔

متعلقہ عنوان :