سونے کے ورق میں لپٹی حیرت انگیز آئس کریم، جاپانیوں نے کمال کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 اپریل 2016 13:19

سونے کے ورق میں لپٹی حیرت انگیز آئس کریم، جاپانیوں نے کمال کر دیا

جاپانیوں نے عام سی نظر آنے والے کون آئسکریم کو ایسا پرتعیش رنگ دیا ہے کہ سب عش عش کر اٹھے۔جاپان کے شہر کانازاوا کی ایک خصوصیت اس کی آئسکریم بھی ہے، یہ شہر اپنے سونے کے ورق کے لیے خاصی شہرت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس شہر کی ہاکوچی شاپ نے آئس کریم کو ایک نئے انداز میں متعارف کرایا ہے۔ہاکوچی شاپ کے ماہرین کون آئسکریم کو سونے کے ورق میں، بہت احتیاط کے ساتھ، لپیٹ کر فروخت کرتے ہیں، جس کے بعد عام کی نظر آنے والی کون آئسکریم خاص ہوجاتی ہے۔ اس خاص آئسکریم کو 8 ڈالر میں فروخت کیا جاتا ہے۔آج کل انٹرنیٹ پر اس شاہانہ آئسکریم کے بہت چرچے ہو رہے ہیں۔