نیپال کو تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی مل گئی

پیر 11 اپریل 2016 12:50

نیپال کو تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی مل گئی

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) نیپال کو تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی مل گئی، آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں نیپال اور نمیبیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین روزہ میچ تری بھون یونیورسٹی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ نیپال کا واحد انٹرنیشنل وینیو ہے جہاں پر 2013 میں ایشین کرکٹ کونسل ٹی 20 کپ منعقد ہوا تھا ‘ یہ میچ 16 سے 18 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :