25 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

پیر 11 اپریل 2016 12:50

ایپوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء)25 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج)منگل کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔شیڈول کے مطابق کل منگل 12 اپریل کو پاکستان اور روایتی حریت بھارت آمنے سامنے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اسی روز آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور ملائیشیا کا کینیڈا سے ہوگا۔ 13 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا ، بھارت کا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا جاپان سے ہوگا۔ 14 اپریل کو آرام کا دن ہو گا۔ 15 اپریل کو آخری تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ جاپان، کینیڈا کا آسٹریلیا اور بھارت کا ملائیشیا سے ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔