ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کا قومی فریضہ ہے‘ایڈیشنل پنجاب ریونیو اتھارٹی فیصل آباد

پیر 11 اپریل 2016 12:22

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی فیصل آباد اسد عزیز نے کہا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ جہاں ہم ریاست سے حق مانگتے ہیں۔ وہاں ہمارا فرض بھی ہے۔ کہ ہم اپنے ذمہ عائد ٹیکس بر وقت ادا کر کے ملکی تعمیر و ترقی میں پنا بھر رپور کردار ادا کریں انہوں نے سول ڈیفنس ہال میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں18ویں ترمیم کے بعد وفاق کی طرف سے ٹیکس کی وصولی کے اختیارات کے نتیجے میں پنجاب ریونیو اتھارٹی مختلف قسم کی 59سروسز پر ٹیکس وصول کر رہی ہے جن میں سے 11 سروسز ایسی ہیں جن پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد ٹیکس کی شرح 16%سے کم کر کے 5%کر دی گئی ہے پنجاب بھر میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے 5کمشنریٹ کام کر رہے ہیں یہاں صارفین کو ہمہ وقت ٹیکس کی ادائیگی کے متعلق راہنمائی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی آر اے نے 4 سالوں میں ایک کھرب 63 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کر کے قومی خزانے میں جمع کروایا ہے‘ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہوٹل ریسٹورنٹ یا دیگر کھانے پینے کی دکانوں سے سروسز کے بدلے رسید ضرور وصول کریں اور اس کا نمبر پنجاب حکومت کی انعامی سکیم میں واٹس اپ کر کے ڈھیروں انعامات حاصل کریں انہوں نے مزید کہا کہ پی آر اے اپنے صارف پر اعتماد کا رشتہ قائم کرنا چاہتا ہے ‘ ڈی سی او ثاقب منان نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ٹیکس کے نظام میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے ‘ سیلز ٹیکس سروسز جو پہلے وفاق وصول کرتا تھا اب صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری میں آ گئی ہے شہریوں میں ٹیکس کی ادائیگی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کی ذمہ داری بھی بہت بڑھ گئی ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ڈے منانے کا مقصد عوام الناس میں ٹیکس کی ادائیگی بارے شعور بیدار کرنا ہے تاکہ ان کے ٹیکس سے حاصل کی گئی رقوم ان کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہو سکے‘صدر سرگودہا بار خداداد کلیار ا یڈوکیٹ نے کہا کہ ہمیں اپنے ذمہ ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی میں امتیازختم ہونا چاہئے ‘ محمد عرفان بٹ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک ہم ٹیکس کی ادائیگی میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے‘ انہوں نے کہا کہ مہذب قومیں باوقار طریقہ سے ٹیکس دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ایسی اقوام کا شمار ترقی یافتہ قوموں میں ہوتا ہے‘ ہمیں اپنے بچوں کے خوابوں کی تعبیر کیلئے ٹیکس اد اکرنا ہوگا تاکہ حکومت کی فراہم کردہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں‘ مختار احمد مرزا نے کہا کہ کوئی ملک ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتا‘ ٹیکسوں کے بارے میں تاجروں کے تحفظات ہیں تاجر ٹیکس دینے کیلئے تیار ہیں لیکن وصولی کے طریقہ کار پر اختلافات اور مسائل کے حل کیلئے حکومت تاجروں سے مشاورت کرکے لائحہ عمل بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :