موجودہ حکومت تعلیمی ترقی او رکوالٹی ایجوکیشن کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے‘پروفیسر شیح سراج الحق

پیر 11 اپریل 2016 12:19

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) چےئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر شیخ سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت تعلیمی ترقی او رکوالٹی ایجوکیشن کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے ۔ حکومت نے ذہین ‘محنتی اور ہونہار بچوں کیلئے بے شمار ترغیبات کااعلان کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے طلباء کے اندر مقابلے کی فضا کے ساتھ ساتھ ان کے اندر تعلیمی ترقی کاشوق پروان چڑھ رہاہے ۔

انہوں نے ماڈل سکول بورڈ کیمپس میں یوم والدین کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور ٹرانسپرنسی موجودہ حکومت کے ایسے کارنامے ہیں جس کے نتیجے میں طلباء کو ا پنی محنت کا پھل حاصل ہونے کے روشن امکانات نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے انہو ں نے محنت پر یقین رکھتے ہوئے اپنی تمام تر صلا حیتیں حصول علم کے لئے وقف کر رکھی ہیں اور محنت کے بل بوتے پر لاکھوں روپے کے انعامات اور ترغیبات حاصل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مسلسل محنت پر یقین رکھتے ہوئے کامیابیوں کے حصول کیلئے کوشاں رہیں۔ مستقبل محنتی او رہونہار طلباء وطالبات کاہے ۔ تقریب سے مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ سیدہ فرح زاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ہمارے تمام مسائل کاحل ہے ۔ یہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے حصول کادور ہے ۔ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے اپنی تمام ترتوجہ کوالٹی ایجوکیشن پر مرکوز کردینا چاہیں۔

تقریب سے شیخ محمد انور نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنی کردار سازی اور وطن سے محبت کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت ہمارا جزو ایمان ہونا چاہیے۔ موجودہ نازک حالات میں ہمیں تفرقہ بازی سے اجتناب کرتے ہوئے اتحاد امت کیلئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو سکے اور ہم اقوام عالم میں خوددار او رباوقار قوم کے طو رپر زندگی گزار سکیں۔

اس موقع پر چےئرمین بورڈ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے اور انہیں مبارک باد دی ۔ چےئرمین بورڈ نے اساتذہ او روالدین پر زور دیا کہ وہ نسل نو کی تعلیم وتربیت او رکردار سازی پر بھرپور توجہ دے کر انہیں محب وطن پاکستانی او رسچا مسلمان بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔

متعلقہ عنوان :