پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک ٹیکس کلچر متعارف کراد یا

ریسٹورنٹ ان وائس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ریونیو کو اکھٹا کرنے میں مدد ملے گی‘ ایڈیشنل کمشنرپنجاب ریونیو اتھارٹی

پیر 11 اپریل 2016 12:19

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء) سرگودہا میں بھی ٹیکس ڈے منایا گیا۔ اس حوالے سے پارلیمنٹیرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی امانت سکیم ٹیکس کی وصولی کیلئے انقلابی اقدام ہے ۔ ریسٹورنٹ ان وائس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ریونیو کو اکھٹا کرنے میں مدد ملے گی۔ جس سے عوام کو صحت ، تعلیم ، ٹرانسپورٹ ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے علاوہ سکیم میں شامل ہونے والے صارفین گاڑیوں ،عمرہ کے ٹکٹ ،موٹر سائیکل سمیت سینکڑوں قیمتی انعامات حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی ایک مشکل کام ہے۔ اس کیلئے سیاسی بصیرت درکار ہوتی ہے۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو اس صورت یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ جب ہم اپنا ٹیکس ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

حکومت نے صوبہ پنجاب میں ایک ٹیکس کلچر متعارف کرایا ہے۔ حکومت ٹیکس کیوں مانگ رہی ہے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت سڑکیں، صحت ، تعلیم اور روزگار ملے اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم ٹیکس ادا کریں گے۔

صارفین کو چاہیے کہ وہ خود ٹیکس ادا کریں نہ کہ ادارے کو آپ کے پاس آنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٹیکس وصول کے روائتی طریقہ کارتبدیل کر دیا ہے۔ پنجاب ریو نیو اتھا رٹی کے ایڈیشنل کمشنر اسد عزیز نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ٹیکس وصولی اور ادائیگی کے بارے میں نیا کلچر متعارف کروایا ہے۔ ریسٹورنٹ ان وائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت صارف کو چاہئے کہ وہ ریسٹو نٹ سے پکی رسید حاصل کریں پہلی قرعہ اندازی میں تین گاڑیا ں ، پانچ عمرہ کے ٹکٹ ،پانچ موٹر سائیکل سمیت تین سو سے زائد انعامات رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں رجسٹرڈ ٹیکس صارف کی تعداد30ہزار ہے اور اس سال مزید25 ہزارصارف کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسٹورنٹ ان وائس مانیٹرنگ سسٹم کی قرعہ اندازی میں دو لاکھ سے زائد لوگوں نے واٹس اپ کے ذریعے اپنی رسید یں بھیجی جن میں سے 9436اہل قرار پائے اور بذریعہ شفاف قرعہ اندازی ان میں 323انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ٹیکس کی وصولی کیلئے ترغیبات دے رہی ہے وصولی کے بعد اس کا دیانتدارانہ خرچ حکومت پنجاب کی بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں مزید بتایا کہ سرگودہا سمیت صوبہ بھر میں ریسٹورنٹ اور ہوٹلزرجسٹر کرنے کی مہم کا بھی آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :