عالمی یوم صحت کے حوالے سے سیمینار

پیر 11 اپریل 2016 11:47

پشاور۔11اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء )عالمی یوم صحت کے حوالے سے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے پشاور میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی احمدکے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ نے بیماری کے نقصانات اور اس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ذیابیطس کی وجہ سے دل کے عارضی ‘ گردوں کی بیماریوں‘ فالج‘ جسم میں درد اور آنکھوں پر اثرات پڑتے ہیں۔