نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم اور اسلام آباد اکیڈمی کے درمیان میچ کل ہوگا

پیر 11 اپریل 2016 11:42

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء) مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم کلب راولپنڈی اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل منگل کو کراچی کمپنی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 24 اپریل سے شروع ہوگا۔ کوارٹر فائنل مرحلہ 3 مئی جبکہ سیمی فائنل مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوگا۔