راولپنڈی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری افسر جاں‌بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 اپریل 2016 11:34

راولپنڈی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری افسر جاں‌بحق

راولپنڈی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) : اصغر مال کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سرکاری افسر جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اصگر مال کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سرکاری افسر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص حساس ادارے کا ملازم تھا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، تاہم تفتیش کے بعد ہی اس قتل کے پیچھے کے محرکات سے متعلق معلوم ہو سکے گا کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا تھا یا ڈکیتی کے واقعہ میں مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :