ملتان،معمولی تلخ کلامی پرگارڈ کی فائرنگ ،طالبعلم زخمی

پیر 11 اپریل 2016 11:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء ) ملتان شہر میں معمولی تلخ کلامی پرکالج کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے طالب علم کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایمرسن کالج کے طالبعلم اورسکیورٹی گارڈ میں کسی معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پرگارڈ نے فائرنگ کرکے طالب علم کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

زخمی کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بروقت طبی امداد فراہم کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق شہباز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :