کراچی پولیس کا ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاوٴن، 12 افراد گرفتار

پیر 11 اپریل 2016 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء ) کراچی کے علاقے ڈیفنس اور سی ویو پر ون ویلنگ کرنے اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیفنس اور سی ویو پر پولیس نے ون ویلنگ کرنے اور تیز رفتار موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کریک ڈاوٴن کے دوران 12 نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔

گرفتار نوجوانوں کے خلاف تھانہ ساحل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی علاقہ مکینوں کی جانب سے شکایت پر کی گئی۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سی ویو اور ڈیفنس کے علاقوں میں ون ویلنگ سے گریز کریں کیونکہ تیز رفتاری اور ون ویلنگ جان لیوا حادثات کاسبب بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :