اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا ، پنجاب، فاٹا ،بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بارش سے موسم خواشگوار

پیر 11 اپریل 2016 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء ) اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا ، پنجاب، فاٹا ،بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ،حالیہ بارش اور سیلاب سے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ،کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیے گا تاہم خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ ، ہزارہ ،پشاور، مردان ڈویژن)، فاٹا گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری کا امکان۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ،گوجرانوالہ، راولپنڈی اورلاہور ڈویژن میں چندمقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، پنجاب، فاٹا ،بلوچستان اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقے بالاکوٹ 23، میرکھانی11، پٹن ،پارہ چنار07، چترال ، دروش05، مالم جبہ03، ایبٹ آباد02۔

ْپنجاب کے علاقے کوٹ ادو09، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، مری04، بہاولنگر، بہاولپور03،خانپور، اوکاڑہ، ساہیوال،فیصل آباد02، ملتان، گوجرانوالہ،اسلام آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ01 بلوچستان کے علاقے ژوب،سبی10،بارکھان04 کشمیر کے علاقے مظفرآباد13،گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ10، کوٹلی01۔گلگت بلتستان کے علاقے سکردو 03 ریکارڈکیاگیا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سکھر، دادو، میرپور خاص، چھور، مٹھی، پڈعیدن، لاڑکانہ، حیدرآباد37، بدین، روہڑی، تربت اور موہنجوداڑو 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔