پشاور،سرچ آپریشن میں 127 افغانیوں سمیت تین سو مشتبہ گرفتار

پیر 11 اپریل 2016 11:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء ) پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 127 افغانیوں سمیت تین سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے رات گئے حیات آباد ، یکہ توت اور سٹی سرکلر روڈ پر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 300 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم 127 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق 37 افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :