کراچی،متعدد وارداتوں میں مطلوب 3 ملزم گرفتار ، ڈکیتی مزاحمت پر زخمی شہری جاں بحق

پیر 11 اپریل 2016 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء) کراچی کورنگی میں شہری کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکووٴں کو لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خواجہ اجمیر نگری میں ہوٹل پر فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا۔ محمود آباد اور گلبہار سے تین ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ کورنگی میں 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے دونوں ڈاکووٴں کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد دونوں ڈاکووٴں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ خواجہ اجمیر نگری میں ہوٹل پر فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا۔ محمود آباد میں پولیس کی کارروائی میں اے ٹی ایم مشینوں کے باہر لوٹ مار کرنے والا ملزم سعید برمی کو گرفتار کرلیا گیا۔ گلبہار میں پولیس کی کارروائی میں 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :