سرگودھا ،تین خواتین دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹس ، اسلحہ برآمد

پیر 11 اپریل 2016 11:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء ) سرگودھا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خوشاب روڈ بائی پاس کے قریب کی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، مقابلے کے بعد 3 مبینہ خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے 2 مرد ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ خواتین دہشتگردوں سے 3 دستی بم اور 2 خود کش جیکٹس برآمد ہوئیں۔ گرفتار خواتین کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :