پنجاب اسمبلی رولز 1997 میں ترمیم کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 11 اپریل 2016 11:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی رولز میں ترمیم اور شیڈو کابینہ بنانے کے لئے دائر درخواست پر ہائی کورٹ آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمانی نظام میں اپوزیشن لیڈر کی شیڈو کابینہ ہوتی ہے۔ پاکستان کا پارلیمانی نظام برطانوی طرز پر ہے جس کے مطابق شیڈو کابینہ ہونا لازم ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین حکومتی کابینہ کے معاملات کا جائزہ نہیں لے سکتا۔ درخواست گزار نے استدعا کہ ہے کہ عدالت پنجاب اسمبلی رولز 1997 میں ترمیم کا حکم دے اور اپوزیشن لیڈر کو شیڈو کابینہ بنانے کا حکم بھی جاری کیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے ہائی کورٹ آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایات کر دی۔