کراٹے چیمپئن شپ کل سے لاہور میں کھیلی جائے گی

پیر 11 اپریل 2016 11:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور ٹیم منیجر اویس رشید مغل نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹیم قومی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، چیمپئن شپ کل منگل سے لاہور میں کھیلی جائے گی، جس میں ملک بھر سے 10ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی،پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں اور چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے ،اسلام آباد کی11 رکنی ٹیم میں ریحان (50 کلوگرام)،نوفل ( 55 کلوگرام)، مقصود(60 کلوگرام)،فیصل (67 کلوگرام)، ثاق(75 کلوگرام)، نقاش(84 کلوگرام)، عمر نصیر(پلس84 کلوگرام)، انفرادی کاتا کے لئے فیضان جبکہ ٹیم کاتاطلحہ، حمزہ اور فیضان شامل ہیں، اویس رشید مغل کو ٹیم منیجر اورمحمد جمیل کو کوچ مقرر کیا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :