Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران‌خان نے پارٹی کی اعلی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 اپریل 2016 11:11

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی سینئیر قیادت شریک ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کے طلب کردہ اجلاس میں 24 اپریل کو پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسے اور پانامہ لیکس پر بات کی جائے گی۔ جس کے بعد آج شام 6 بجے عمران خان میڈیا سے گفتگو میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :