خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

پیر 11 اپریل 2016 11:06

سنگا پور ۔ 11 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء) ایشین آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس سے مثبت توقعات ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے دوپہر کے وقت مئی کیلئے سودے 13 سینٹ (0.33 فیصد) اضافے کے ساتھ 39.85 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جون کیلئے سودے 15 سینٹ (0.36 فیصد) اضافے کے ساتھ 42.09 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ادھر 17 اپریل کو دوحہ میں سعودی عرب اور روس کی سربراہی میں تیل پیدا کرنے والے ملکوں کا اجلاس ہورہا ہے جس بارے سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ یہ ممالک تیل کی پیداوار میں کمی پر رضامند ہوجائیں گے۔