Live Updates

برطانوی وزیر اعظم نے اپنے ٹیکس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں۔ عمران خان کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 اپریل 2016 10:44

برطانوی وزیر اعظم نے اپنے ٹیکس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں۔ عمران ..

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ٹیکس کی تمام تر تفصیلات عوام کے سامنے پیش کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستانی وزیر اعظم بھی اتنی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں گے؟ کیا وزیر اعظم پاکستان بھی اپنے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھنے کی جسارت کریں گے؟ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے گذشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے بات کی تھی جبکہ انہوں نے پوری قوم کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :