Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے قوم سے خطاب کی تیاریاں مکمل کر لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین اتوار 10 اپریل 2016 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اپریل 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے قوم سے خطاب کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے ذریعے قوم سے خطاب کی خواہش کا اظہا رکیا تھا تاہم پی ٹی وی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر عمران خان دوسرے چینلز کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

قوم سے خطاب کے لیے عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کر لی ہے۔ جبکہ عمران خان سفید سوٹ اور کالی واسکٹ میں ملبوس ہیں۔ عمران خان کے قوم سے خطاب کے لیے انتظامات بنی گالہ کے لان میں کیے گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات