پاکستانی سرحد کے ساتھ ایرانی محافظین انقلاب کی فوجی مشقیں کل شروع ہوں گی

تین روزہ فوجی مشقوں کے دوران جدید عسکری ساز و سامان کا تجرباتی استعمال کیا جائے گا،سربراہ محافظین انقلاب کی گفتگو

اتوار 10 اپریل 2016 17:52

پاکستانی سرحد کے ساتھ ایرانی محافظین انقلاب کی فوجی مشقیں کل شروع ہوں ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) یران کے محافظین انقلاب کہلانے والے دستے کی تین روزہ فوجی مشقیں کل پاکستان سرحد کے ساتھ شروع ہورہی ہیں،ایرانی میڈیا کے مطابق یہ زمینی فوجی مشقیں ملک کے جنوب مشرق میں پاکستان کے ساتھ سرحد کے قریبی علاقوں میں شروع کی جائیں گی، جو تین دن تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

محافظین انقلاب کور کی زمینی فورسز کے کمانڈر محمد خاک پور نے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ فوجی مشقیں چار ایرانی صوبوں میں مکمل کی جائیں گی اور اس دوران تین دن تک جدید عسکری ساز و سامان کا تجرباتی استعمال کیا جائے گا۔ ان زمینی فورسز میں ایک نیا ہیلی کاپٹر یونٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ یونٹ بھی ان مشقوں میں حصہ لے گا۔

متعلقہ عنوان :