پاناما لیکس حکمرانوں کے دامن پر ایک سیاہ دھبہ ہے،ایم ڈبلیو ایم

اتوار 10 اپریل 2016 16:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ آج ہمارے زوال کی بڑی وجہ کر پشن اور بد عنوانی ہے پانامہ لیکس حکمرانوں کے دامن پر ایک سیاہ دبہ ہے۔عوام کو تو ٹیکس دینے کی ترغیب دیتے ہیں اور خود ٹیکس چوری کے نئے نئے طریقے تلاش کرتے ہیں۔غریب عوام پر روز بروز ٹیکسوں کا بوجھ بڑتا جارہا ہے ہر دوسرے دن عام عوام پر کسی نہ کسی بہانے ٹیکس لگادیا جاتا ہے۔

جبکہ سرمایہ داروں کو بلکل چھوٹ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہونا تو یہ چاہیے کہ سرمایہ داروں پر ڈائریکٹ ٹیکس لگایا جائے تاکہ معا شرے میں اقتصادی لحاظ سے ایک توازن قائم رہ سکے۔لیکن یہاں اس کے برعکس ہورہا ہے۔ وطن عزیز میں عوام ایک آٹے کی بوری سے لے کے ہر اس چیز پر ٹیکس دے رہی ہے جو زندگی کی بنیادی ضروریات میں شمار ہوتی ہیں اور دنیا میں کہی بھی ان پر ٹیکس نہیں لاگو ہوتا یا اگر ہوتا بھی ہے تو بہت ہی کم۔ پاناما لیکس میں شائع ہونے والا مواد عالمی مالیاتی نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے،جو سرمایہ دار طبقے کوہر لحاظ سے سپورٹ کر رہی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کی دولت ایک چھوٹے سے گروہ کے پاس جمع ہوکے رہ گئی ہے جو کسی بھی طرح سے انسانی معاشرے کے حق میں تمام نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :