روڈ پر ڈسپلن مہذب قوموں کی عکاسی کرتا ہے ،ملک مطلوب احمد
سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے، ا چھا ڈرائیور بننے سے پہلے ایک اچھا پیدل چلنے والا بننا ضروری ہے، ایس ایس پی ٹریفک کاسیفٹی ورکشاپ سے خطاب
اتوار 10 اپریل 2016 16:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء)روڈ پر ڈسپلن مہذب قوموں کی عکاسی کرتا ہے ،سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے ا چھا ڈرائیور بننے سے پہلے ایک اچھا پیدل چلنے والا بننا ضروری ہے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے زونگ ہیڈ آفس اسلام آباد میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورک شاپ کا انعقاد، جس میں 60 سے زائدشرکاء نے شرکت کی ،شرکاء کوروڈ سیفٹی اوردیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے زونگ ہیڈ آفس اسلام آبادمیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 60سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی شرکاء کو پیدل چلنے کے اصول ،پیدل چلنے والوں کے حقوق ،سڑک استعمال کرنے والوں کی اقسام، روڈ کراسنگ اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،ورکشاپ کے اختتام پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ قومیں رویوں سے بنتی ہیں روڈ پر ڈسپلن مہذب قوموں کی عکاسی کرتا ہے اچھا ڈرائیور بننے سے پہلے ایک اچھا پیدل چلنے والا بننا ضروری ہے سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے تیرہ سال سے کم عمر بچوں کوفرنٹ سیٹ پر بٹھانا خطر ناک ہے اس موقع پر آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4کی اسٹیشن ڈائریکٹر میڈم عائشہ جمیل، ایجوکیشن ونگ کے انچارج سب انسپکٹر رانا اشتیاق ، ڈپٹی ڈائریکٹر زونگ میڈم عنبرین نوید، ڈپٹی ایڈمن آفیسر زونگ وقاص علی رانابھی موجود تھے، میڈم عنبرین نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں انھوں نے آئی ٹی پی کے ایجوکیشن ونگ کی ان کاوشوں کی تعریف کی کہ وہ عوام کو روڈ پر اور مختلف مقامات پر جا کر انھیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں تقریب کے اختتام پر آئی ٹی پی کی طرف سے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدنے ڈپٹی ڈائریکٹر زونگ میڈم عنبرین نوید کو شیلڈ بھی پیش کی�
(جاری ہے)
�
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.