پشاور ،،شگئی ہندکیان میں جنریٹرکے زہریلہ دھواں کمرے میں جمع ہونے سے چارافرا دجاں بحق

زہریلی دھوے کے باعث دلہا کاباپ اوربھائی سمیت چارافرادجاں بحق ہونے سے شادی کاگھرماتم کدہ میں تبدیل

اتوار 10 اپریل 2016 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) پشاور کے علاقے شگئی ہندکیان میں جنریٹرکے زہریلہ دھواں کمرے میں جمع ہونے سے چارافراد لقمہ اجل بن گئے۔زہریلی دھوے کے باعث دلہا کاباپ اوربھائی سمیت چارافرادجاں بحق ہونے سے شادی کاگھرماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔حادثہ کاشکار ہونیوالے گھر میں شادی ہورہی تھی۔

(جاری ہے)

پشاورکے مضافاتی علاقے شگئی ہند کیان میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شمشیرخان نے جنریٹر لگایا کمرے میں جنریٹر کا زہریلا دھواں پھیل جانے کے باعث دولہا اسراج کا والد شمشیر خان،، بارہ سالہ بھائی اقرار، تیرہ سالہ بھتیجا بلال اور تیرہ سالہ بھانجہ واجد دم گھٹنے سے چل بسے ۔

اچانک موت سے خوشیاں منانے والا گھر آہوں اور سسکیوں سے گونجنے لگا۔بدقسمت شمشیر بڑے ارمان سمیٹے کی بارات تو لے لایا تاہم لوگ ولیمے کی بجائے جنازے کی تیاریاں کرنے لگے۔رشتہ دار مصری خان کے مطابق ٹاون اتنظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کے لیے مالی امداد کا اعلان تو کیا گیا تاہم خیبرایجنسی میں اپنا گھر بارچھوڑ کر آنیوالے اس متاثرہ خاندان کی مزید امداد کی ضرورت ہے۔ناظم ثاؤن ٹو فرید اللہ کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شینڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو مزید حادثات پیش آنے کا بھی خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :