زلزلے کے جھٹکوں سے لینڈ سلائیڈنگ، پشاور کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین اتوار 10 اپریل 2016 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اپریل2016ء) : ملک کے بیشتر حصوں میں سہ پہر 3 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ کے کچھ واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے پیش نظر پشاور کے 3 بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ چھٹی پر گئے کچھ پیرامیڈیک سٹاف کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جبکہ امدادی سرگرمیوں اور رہنمائی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :