نئی دہلی اور کابل‌میں‌بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین اتوار 10 اپریل 2016 16:22

نئی دہلی /کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اپریل2016ء) : سہ پہر 3 بجکر 28 منٹ پر پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے کچھ دیر بعد ہی زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان کے دارالحکومتوں بالترتیب نئی دہلی اور کابل میں بھی محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کے جھٹکے شدید ہونے کے سبب لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :