فیصل آباد میں ناجائز اسلحہ رکھنے پر95 گر فتا ر ،مقد ما ت درج

اتوار 10 اپریل 2016 16:21

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اپریل۔2016ء) فیصل آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں گذشتہ 9روز کے دور ان95افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ضلع بھر میں کی جانیوالی کارروائیوں میں مختلف تھانوں کی حدو د سے ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں 95افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف متعلقہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔گرفتار ملزمان سے 03کلاشنکوف،60عددپسٹل،18 عددبندوق،1عددریوالور،08رائفل اورمتعدد گولیاں و کارتوس اور دیگر اسلحہ برآمدکئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :