سوات ، لاہور ، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین اتوار 10 اپریل 2016 16:19

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اپریل2016ء) : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی، ساہیوال ، چھانگا مانگا،لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، شور کوٹ، منڈی بہاؤالدین،بھکر، چکوال، گڑھ مہاراجہ، فیصل آباد، جھنگ، لاہور ، سوات ، کامونکی، قصور گجرات، مانسہرہ اور کوہستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سہ پہر 3 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 رکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ جبکہ زلزلے کی گہرائی 236 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم زلزلے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :